Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

غیرملکی سرمایہ کیلئے شریعت کی پامالی، عرب امارات میں زنا اور شراب نوشی جائز قرار

ابوظہبی : عرب امارات نے ڈالر کمانے کیلئے شریعت محمدی کو پامال کرتے ہوئے زنا اور شراب نوشی کو جائز قرار دے دیا۔ حکومت نے اصلاحات کے تحت 40 قوانین میں تبدیلیاں کی ہیں۔ نئے فوجداری قوانین جنوری سے نافذ العمل ہوں گے اور انہیں خلیجی ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی قانونی اصلاح قرار دیا جارہا ہے۔ نئے قوانین میں شادی سے پہلے جنسی تعلقات کو جرائم کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ نئے قانون کے تحت شادی کے بغیر حمل رکھنے والے جوڑے کے لیے شرط ہوگی کہ وہ شادی کریں یا اکیلے یا پھر دونوں مشترکہ طور پر بچے کو تسلیم کریں اور اُن میں سے جو کوئی بھی شہری ہو وہ ملکی قوانین کے مطابق بچے کی شناختی اور سفری دستاویزات فراہم کرے۔ اگر والدین بچے کو تسلیم نہیں کرتے اور اس کی دیکھ بھال نہیں کرتے تو ان پر فوجداری مقدمہ چلایا جائے گا جس کی سزا دو سال قید ہوسکتی ہے۔ عرب امارات نے شراب نوشی کو بھی جرائم کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ قانونی اصلاحات کا مقصد سعودی ماڈرن ازم کا مقابلہ کرنا، غیر ملکی عیاش سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اور زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل کرنا ہے۔ یو اے ای سعودی عرب سے مقابلے کے لیے قانونی نظام میں اصلاحات کرنا چاہتا ہے کیونکہ اس کے پڑوسی سعودی عرب نے غیر ملکی سرمایہ کاری اور نئے ٹیلنٹ کے لیے اپنے ملک کے دروازے کھول دیے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular