Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

انسانی حقوق کی پامالی، صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت عارف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعلقہ حکام کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مقررہ وقت میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کے نام خط میں کہا کہ وزیراعظم توہین عدالت سمیت مزید پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے ہدایت کریں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو انسانی حقوق کی پامالی سے باز رہنے کی ہدایت کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ 2021 کے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 180 ممالک میں سے 145 ویں نمبر پر تھا، اس سال کے اقدامات سے انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی مزید نیچے آئے گی۔وزیراعظم ہر شہری کے انسانی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں۔ خط کے متن کے مطابق عارف علوی کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل پرآرٹیکل 224 (2) کے تحت 90 دن کے اندر انتخابات کرانا ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا کو بھی صوبائی اسمبلی کیلئے ٹائم فریم کے مطابق تاریخ مقرر کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے وفاقی اور نگراں حکومتوں نے متعلقہ محکموں کو تعاون فراہم کرنے سے معذوری ظاہرکرنے کا کہا۔ صدرعارف علوی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی ایگزیکٹیو اتھارٹیز کا فرض ہےکہ الیکشن کمیشن کی مدد کریں، میری رائے میں ایگزیکٹیو اتھارٹیز اور سرکاری محکموں نے آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کو پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کے اپنے اعلان پر عمل نہیں کیا،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کی کھلی خلاف ورزی کی۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات کیلئے 8 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کیا۔خط میں کہا گیا کہ تشویشناک بات ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے صدر سے کوئی بامعنی مشاورت نہیں کی گئی۔ صدر نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، شہریوں کو بغیر وارنٹ و قانونی جواز کے اغوا کر لیا گیا۔ عارف علوی نے مزید کہا آئین کے آرٹیکلز کی واضح طور پر خلاف ورزی کی جا رہی ہے، ایسے واقعات سے عالمی برادری میں پاکستان کا امیج خراب ہوا۔

مزید پڑھیے

Most Popular