
بیجنگ : چین نے ہند بحرالکاہل خطے میں یوکرین جیسی علاقائی کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کرنے پر امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے ویتنامی ہم منصب بوئی تھانہ سون سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا کی جارحانہ کوششوں کے پیش نظر علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیے بیجنگ کی کوشش میں شامل ہو۔ وانگ ای نے ویتنامی ہم منصب کیساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کہا کہ امریکا نے ہند-بحرالکاہل حکمت عملی کو آگے بڑھاتے ہوئے علاقائی کشیدگی پیدا کرنے اور تصادم کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے۔ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن کا حوالہ اور زور دیتے ہوئے وانگ نے کہا کہ اس سے خطے میں مشکل سے حاصل کی گئی پر امن ترقی اور علاقائی تعاون کو نقصان پہنچے گا جس کا مرکز آسیان ہے۔ ہم سرد جنگ کی ذہنیت کو واپس نہیں آنے دے سکتے۔ خطے اور یوکرین کا المیہ ہمارے اردگرد دہرایا جائے گا۔


































