
واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے اسرائیل کو غزہ جنگ کے دوران اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل مسترد کردیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے سے روکنے سے متعلق 3 قراردادیں کثرت رائے سے مسترد کردیں۔
امریکی سینیٹ میں ٹینک کے گولوں کی فروخت روکنے کا بل 18 کے مقابلے میں 79 ووٹوں سے اور مارٹر گولوں کی فروخت روکنے کا بل 19 کے مقابلے میں 78 ووٹوں سے مسترد کیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق سینیٹ نے اسرائیل کو اسمارٹ بم کٹس کی فراہمی روکنے کابل 17 کے مقابلے میں 80 ووٹوں سے مسترد کیا۔
خیال رہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق قرارداد سینیٹر برنی سینڈرز کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔


































