Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

امریکی پابندیوں نے زلزلے کی مشکلات و مصائب میں اضافہ کردیا ہے، شامی وزیر خارجہ

دمشق: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے ملک میں زلزلے کی تشویشناک صورتحال پر امریکی پابندیوں کے اثرات پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ دمشق نے ریسکیو اور ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں زلزلہ زدگان کی صورت حال بہت سنگین ہے اور شامی عوام مدد کے طلبگار ہیں۔ سانحہ بہت المناک ہے، جبکہ دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے خلاف جنگ نے اس حادثے کے نقصانات کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی پابندیوں نے بھی اس تباہی کی شدت کو بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شامی حکومت داخلی اور خارجی سطح پر مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ فیصل المقداد نے وضاحت کےساتھ کہا کہ شامی صدر بشار الاسد نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت کے تمام ذرائع استعمال کیے ہیں۔شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنے سفیروں کے ذریعے بیرونی امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک نے شام کو امداد بھیجی ہے۔ ہم ان تمام رہنماؤں کو سراہتے ہیں، جنہوں نے اظہار تعزیت کے لیے فون کیا اور مدد کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔ فیصل مقداد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام کو مزید امداد کی ضرورت ہے اور یورپی ممالک کو بھی ہماری مدد کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کی طرف سے امداد بھیجنے کا بیورو کریسی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انسانی ہمدردی کی بنا پر کی گئی امداد کو کسی اجازت کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے شام کے تمام وسائل کو نابود کر دیا ہے، نیز امریکی پابندیوں کی وجہ سے شام ہر چیز سے محروم ہوگیا ہے حتیٰ کہ ادویات کی خریداری سے بھی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular