
دوحہ : امریکا نے پاسداران انقلاب کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے سے انکار کردیا۔ دوحہ میں موجود ایران کیلئے امریکا کے خصوصی ایلچی رابرٹ میلے نے کہاہے کہ امریکی قانون کے تحت پاسداران انقلاب پر پابندی برقرار رہے گی۔ ویانا معاہدہ اس مسئلے کو حل کرنے کا جواز رکھتا ہو۔ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ معاہدہ قریب ہے۔ کچھ ماہ پہلے ہم نے سوچا تھا کہ ہم بھی بہت قریب ہیں۔ ہم اب کچھ عرصے سے کافی قریب ہیں۔ اور مجھے لگتا ہے کہ یہ آپ کو وہ سب بتاتاہے جو آپ کو مسائل کی مشکل کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہم اس معاہدے میں واپس آجائیں گے، جو ہمارے اور ایران دونوں کے مفاد میں ہے۔


































