Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

امریکا کا افغانستان کے منجمد نصف اثاثے ہڑپ کرنے کا منصوبہ

واشنگٹن : امریکا نے افغانستان کے منجمد 7 ارب ڈالر میں سے نصف اثاثے ہڑپ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان کے منجمد اثاثوں سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت افغانستان کی 7 ارب ڈالرز کی منجمد رقم جاری کی جائے گی اوریہ رقم کنسولیڈیڈٹ اکاؤنٹ میں منتقل کرنا ہوگی۔ منجمد اثاثوں میں سے نصف یعنی ساڑھے تین ارب ڈالر نائن الیون متاثرین کے ازالے کیلئے مختص کیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا آنے والے مہینوں میں ایک ٹرسٹ فنڈ قائم کرے گا جس کا مقصد اس رقم میں سے 3.5 ارب ڈالرز کے فنڈز افغان عوام کی مدد کیلئے استعمال کرنا ہے ۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد افغان عوام کو فائدہ پہنچانا ہے، اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ منجمد افغان فنڈز کے منصوبوں پر بات چیت کی ہے۔ امریکی فیڈرل ریزرو میں افغان سینٹرل بینک کے 7ارب ڈالرز کے اثاثے موجود ہیں جو سابق افغان صدر اشرف غنی کی حکومت کے خاتمے پر امریکی حکومت نے منجمد کردیے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular