
واشنگٹن : امریکا نے روس کو یوکرین میں افغانستان طرز کی گوریلا جنگ میں پھنسانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوریلا جنگ کے خفیہ منصوبے پر امریکا اپنے حلیف یورپی ممالک کے ساتھ مل کر ایک ارب ڈالر خرچ کرے گا پولینڈ ،رومانیہ اور یوکرائن کو جنگجووں کی بھرتی کیلے استعمال کیا جائے گا ایک ارب ڈالر جنگجووں کی بھرتی ،اسلحہ اور جنگی سازو سامان سمیت دیگر وسائل کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں گے ، رپورٹس کے مطابق امریکی حکام باخبر تھے کہ روسی صدر پیوٹن اپنی گرتی ہوئی مقبولیت اور ساکھ کو بچانے کیلے ہر صورت میں یوکرین پر جنگی مہم جوہی کریں گے تاکہ فاتح بن کر لوٹیں روس کو یوکرائن میں افغان طرز کی گوریلا جنگ میں پھنسانے کا منصوبہ امریکا نے کئی سال پہلے تیار کرلیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد کیلئے مناسب وقت کا انتظار تھا غیر روسی نسل کے یوکرائن باشندوں نے روس کے خلاف بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کیاہے جو ماضی میں کامیڈین رہنے والے یہودی نژاد صدر کیلئے جم کر کھڑے ہو گئے ہیں اور جنہیں امریکا فرانس برطانیہ اور جرمنی کی مشترکہ سرپرستی اور پڑوسی ممالک سے نئے بھرتی شدہ جنگجوؤں کی مدد حاصل ہوگی امریکا ایک ارب ڈالرز میں سے 35 کروڑ ڈالرز فوری جبکہ باقی 76 کروڑ ڈالرز کی رقم نقد کی صورت میں خفیہ طریقے سے فراہم کرے گاامریکا اور حلیف ممالک کی طرف سے تربیتی کیمپ قائم کرکے سسٹر انگر میزائل سمیت دیگر جنگی سازوسامان بھی فراہم کرنے کی حکمت عملی وضح کرلی گئی ہے روس کے خلاف گوریلا جنگ پر مجموعی طور پر 4 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگایا گیا ہے رد عمل میں روس یورپی ممالک کو تیل اور گیس کی فراہمی بند کرسکتا ہے متبادل کے طور پر یورپی ممالک خلیجی ممالک سے تیل حاصل کرنے پر مجبور ہونگے لیکن روسی تیل اور گیس کی بندش یورپ میں تیل اور گیس کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دے گی۔


































