Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

امریکی بحریہ قزاقوں کی طرح کام کر رہی ہے، امریکی صدر کا اعتراف

واشنگٹن : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہےکہ امریکی نیوی ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے لیے بحری قزاقوں جیسا کام کر رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کے جہازوں، گارکو اور تیل پر قبضہ کر رہے ہیں، یہ بہت ہی منافع بخش کاروبار ہے، ہم بحری قزاقوں کی طرح ہیں لیکن ہم گیم نہیں کھیل رہے۔
اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی کانگریس کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی ختم ہو گئی ہے۔ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران کے ساتھ جاری جھڑپیں ختم ہو چکی ہیں اور جنگی صورتحال کا اختتام ہو گیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق سات اپریل سے جنگ بندی برقرار ہے اور اس کے بعد کوئی فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا۔ خط میں کہا گیا کہ یہ اقدامات امریکا اور اس کے مفادات کے تحفظ کے لیے کیے گئے۔ امریکی صدر کے مطابق موجودہ صورتحال میں کانگریس سے منظوری کے لیے دی گئی ساٹھ روزہ مدت کا اطلاق اب نہیں ہوتا۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نئی تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں ایران سے مذاکرات جاری ہیں۔ یقین نہیں کہ یہ کسی نتیجے پر پہنچ سکیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular