Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

شام میں امریکی و اسرائیلی سازش کا مقصد مغربی ایشیا کو غیر مستحکم کرنا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

دمشق: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا امریکی اسرائیلی منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد مغربی ایشیا کے خطے میں عدم تحفظ پھیلانا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ فون پر بات چیت میں عراقچی نے کہا کہ دہشت گردی کی شیطانی لعنت سے نمٹنے کی ذمہ داری بین الاقوامی برادری پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران، روس اور علاقائی ممالک بالخصوص شام کی ہمسایہ ریاستوں کو اس خطرناک سازش کو ناکام بنانے اور شام میں دہشت گردوں کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے چوکس رہنا چاہیے اوررابطہ کاری کو بہتر بنانا چاہیے۔
اس سے قبل شامی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں عباس عراقچی نے کہا کہ شام میں دوبارہ سر اٹھانے والا دہشت گرد گروپ واشنگٹن کا اثاثہ ہیں.

مزید پڑھیے

Most Popular