Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

امریکی مداخلت ملکی خودمختاری پر حملہ، امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کیا جائے، علامہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے داخلی و خارجی معاملات میں امریکی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت اور امریکہ کے سفیر کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے تعلقات کے بدلے ہمیں ستر ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دینا پڑی ہے، پاکستان کے امن و امان کی تباہی اور معاشی و اقتصادی بدحالی کی تمام تر ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے، قومی غیرت و حمیت کا یہ تقاضا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی طرف سے باہمی اختلافات کو نظر انداز کرکے امریکی سازشیوں کے خلاف یکساں مؤقف اختیار کیا جائے، ماضی میں متعدد قومی معاملات پر وزیراعظم کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ملت تشیع کے لئے مایوس کن رہا، پشاور اور کوئٹہ کے سانحات میں حکومت کی بے حسی نے ہمارے دلوں کو زخمی کیا۔
علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ان سارے اختلافات کے باوجود امریکہ کے خلاف وزیراعظم کے موقف کی تائید کرتے ہیں، ملکی خود مختاری پر کسی کو طاقت کے بل بوتے پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، امریکہ کے خلاف جمعہ کے روز ملک بھر میں مظاہروں کی اپیل کرتے ہیں، امریکی پرچم نظر آتش کرکے پاکستانی قوم امریکی حکومت کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھمکی کب دی گئی، کیوں دی گئی، یہ وقت ایسے سوالوں کا نہیں بلکہ دھمکی دینے والے کو دندان شکن جواب دینے کا ہے، امریکہ کا اصل چہرہ کھل کر سامنے آنے کے بعد کسی کے لئے اب کوئی ابہام باقی نہیں، پوری قوم امریکی مداخلت کو اپنی خود مختاری پر حملہ سمجھتے ہوئے اس کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular