
تہران: ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے خبردار کیاہےکہ آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بحری مشن کے منصوبے کو حقیقت سے دور قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کا انتظام ٹرمپ کی غیر حقیقی پوسٹس کے مطابق نہیں چلایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص ایسے الزام تراشی پر مبنی بیانیے کو سنجیدہ نہیں لے گا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی فورسز پیر سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے اسکواڈ شروع کریں گی۔ ٹرمپ نے اس اقدام کو پروجیکٹ فریڈم کا نام دیتے ہوئے اسے انسانی ہمدردی پر مبنی مشن قرار دیا۔


































