
برلن : جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں امریکا کو ذلت کا سامنا ہے اور اس کے پاس واضح حکمت عملی موجود نہیں۔ طلبہ سے خطاب میں جرمن چانسلر نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ نے امریکا کی کمزور حکمت عملی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تنازعات میں داخل ہونا آسان مگر نکلنا مشکل ہوتا ہے، جیسا کہ افغانستان اور عراق میں دیکھا گیا۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ ایرانی حکام انتہائی مہارت سے مذاکرات کر رہے ہیں اور توقع سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ایرانی قیادت خاص طور پر پاسداران انقلاب امریکا کو ذلت سے دوچار کررہے ہیں۔ جرمن چانسلر نے جنگ کے فوری خاتمے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ تنازع نہ صرف پیچیدہ ہو چکا ہے بلکہ اس کے اثرات جرمنی کی معیشت پر بھی پڑ رہے ہیں۔


































