
واشنگٹن: امریکا کا یمن جنگ سے دور رہنے کادعوی جھوٹا نکلا امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ عرب امارات پر میزائل حملے کے دوران امریکی فورسز نے پیٹریاٹ میزائل فائر کئے وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکی فورسز نے حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل فائر کرنے کی جوابی کارروائی میں زمین سے فضا میں مارکرنے والے پیٹریاٹ میزائل استعمال کئے۔کارروائی متحدہ عرب امارات کی فورسز کے ساتھ مشترکہ طور پر کی گئی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر دفاع کو متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب کو حوثیوں کیخلاف ہرممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات دئیے تھے۔امریکا متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اورمل کرکام کررہا ہے۔


































