Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

امریکا کی اقتصادی دہشت گردی، افغان بچوں کی اموات میں اضافہ

کابل : افغان عوام کے خلاف امریکا کی اقتصادی دہشت گردی کے نتیجے میں غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت کی بنا پر بچوں کی اموات میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے طالبان کی حکومت آنے کے بہانے افغانستان کے تقریباً 10 ارب ڈالر کی رقم روک لی ہے اور اس رقم میں سے کچھ حصہ گیارہ ستمبر کے واقعے کے ہلاک شدگان کے لواحقین کو بطور تاوان ادا کرنے کے لئے ضبط کرلی ہے۔ امداد منقطع ہونے یا اس کی ترسیل میں کمی کی بنا پر افغانستان میں شدید معاشی بحران پیدا ہو گیا ہے اور صورت حال، بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔افغانستان میں بچوں کی شرح اموات میں بے تحاشا اضافہ ہونے کے بعد اُسے کنٹرول کرنے کی غرض سے دارالحکومت کابل میں لیڈیز ڈاکٹروں کا سمپوزیم ہوا۔ افغان وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 2022 کے آغاز کے بعد سے اب تک 13700 سے نوزائیدہ بچے اور پیدائش کے وقت 26 حاملہ خواتین کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان جاوید ہژیر کا کہنا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی ماہ میں پیدا ہونے والے ایک لاکھ 24 ہزار 800 بچوں میں سے تقریبا 11 فیصد بچے پیدا ہونے کے بعد موت سے ہمکنار ہو گئے۔افغانستان کو نہ صرف دواؤں بلکہ طبی عملے کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی بنا پر حفظان صحت کے تعلق سے شدید مسائل پیدا ہو گئے ہیں.

مزید پڑھیے

Most Popular