
واشنگٹن : یوکرین پر ممکنہ روسی حملے سے پریشان امریکا نے اپنے شہریوں کو روس کا سفر نہ کرنے اور یوکرین میں مقیم سفارتی عملے کے اہلخانہ کو بھی ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے شہریوں کے لیے سفری ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ حالیہ بڑھتی کشیدگی کے سبب شہری روس کا سفر نہ کریں کیونکہ وہاں انہیں ہراساں کیا جا سکتا ہے اور ایسی صورت میں سفارت خانے کی جانب سے امریکی شہریوں کو تعاون فراہم کرنے کی صلاحیت محدود ہوگی۔


































