
صنعا: غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر اسرائیل کے شراکت دار اور شریکِ جرم امریکا نے یمن کی تیل کی بندرگاہ پر حملہ کردیا۔ جس میں اڑتیس افراد شہید اور ایک سو دو زخمی ہوگئے۔
امریکی فضائیہ نے یمن کی بندرگاہ راس العیسی پر شدید بمباری کی اور میزائل داغے اس وحشیانہ حملے میں بندرگاہ پر آگ لگ گئی اور درجنوں افراد جھلس گئے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ حوثیوں کی ایندھن کی فراہمی اور مالی وسائل کو ختم کرنے کیلئے کیا گیا۔ امریکا نے متنبہ کیا ہے کہ اگر حوثیوں نے بحیرہ احمر کے جہازوں پر حملے بند نہیں کیے تو وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد مشرق وسطیٰ میں اپنے سب سے بڑے فوجی آپریشن میں بڑے پیمانے پر ہونے والے حملوں کو نہیں روکے گا۔


































