
واشنگٹن: امریکا نے جنگی بحری جہاز اورلڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ جنگی بحری جہاز اورجدید لڑاکا طیارے حوثیوں کے حملوں کیخلاف متحدہ عرب امارات کو مدد فراہم کرنے کے لئے بھیجے جائیں گے۔ ابوظہبی میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جنگی جہاز اور لڑاکا طیارے بھیجنے کا فیصلہ امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فون پرگفتگو کے بعد کیا گیا۔


































