
واشنگٹن : امریکا اور اسرائیل کی کوششں ناکام رہیں، عالمی بینک نے ایران کو کورونا سے نمٹنے کے لیے 9 کروڑ ڈالر فنڈنگ کی منظوری دے دی۔ رقم طبی ساز و سامان کی خریداری کے لیے استعمال کی جائے گی۔ ترجمان عالمی بینک کے مطابق رقم ایران کے بجٹ میں نہیں جائے گی۔ عالمی ادارہ صحت انتظام کا ذمہ دار ہو گا۔ ایران کے نائب وزیر معیشت علی فکری نے کہا ہے کہ امریکا اور صیہونی حکومت کی کوششوں کو نظر انداز کرتے ہوئے عالمی بینک نے وزارت صحت کو قرضے دینے کی منظوری دے دی۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام درکار آلات اور ادویات خرید کر ملک میں پہنچائی گئی ہیں۔


































