
واشنگٹن : امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کی 16 شخصیات اور 2 کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ کمپنیوں نے اسرائیل پر حملے میں استعمال ہونے والے ڈرونز کے انجن بنائے تھے۔ جبکہ برطانیہ نے 7 ایرانی شخصیات اور 6 کمپنیوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔
ادھر یورپی یونین نے بھی ایرانی ڈرون اور میزائل تیار کرنے والی کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یورپی کونسل کے سربراہ شارل میشل نے کہا کہ ایران کو تنہا کرنے کے لئے کوئی بھی اقدام اہمیت کا حامل ہے۔


































