Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ غیر قانونی ہے، چین

بیجنگ : چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ وانگ یی نے یہ بیان بیجنگ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران دیا۔ انہوں نےکہا کہ مشرقِ وسطیٰ اس وقت ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اور خطے کے استحکام کے لیے مکمل جنگ بندی ناگزیر ہے۔ چینی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں فریقین کے درمیان براہِ راست مذاکرات انتہائی ضروری ہیں۔ وانگ یی نے خطے میں امن کے قیام کے لیے چین کے کردار اور کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے چین کے مؤقف کو سراہتے ہوئے اسے مضبوط اور اصولی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جنگ کی مذمت پر چین کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ دونوں ممالک کاتعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular