Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

امریکا کے ایران کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے

واشنگٹن: ایران کی جانب سے مبینہ طور پر اپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنائے جانے کے بعد امریکہ نے ایران پر جوابی حملے کئے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق امریکی فوج نے ایران کے جزیرہ قشم اور سیرک پر حملے کیے ہیں، امریکی فوج مخصوص اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینٹ کام کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کے گرائے جانے کے جواب میں کیے گئے ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانی صوبے ہرمزگان کے مشرقی علاقوں میں بھی دھماکے سنے گئے، سیریک اور ایرانی جزیرے قشم پر بھی حملہ کیا گیا جبکہ بندرعباس میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج ایران کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، جو امریکی ہیلی کاپٹر کے مبینہ طور پر مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد شروع کی گئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملوں کے بعد ایران کا جوابی ردعمل بھی شروع ہو چکا ہے، پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ایرانی خبر ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی فورسز نے بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کی طرف میزائل داغ دیے ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی ایران میں امریکی حملوں کے بعد علاقے میں صورتحال اب پرسکون ہے اور فضائی کارروائیاں ختم ہو چکی ہیں، حملوں کے دوران قشم جزیرہ، سیرک، جاسک اور کوہ مبارک کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی دھماکوں اور فضائی سرگرمیوں کے بعد اب کسی نئے حملے یا فوری کشیدگی کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ مقامی سطح پر حالات معمول پر آ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی تھی کہ ایران نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کرنے والا امریکی فوج کا انتہائی جدید اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا تھا کہ اگرچہ ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹس محفوظ رہے ہیں لیکن پھر بھی امریکہ کو اس حملے کا لازمی طور پر جواب دینا ہوگا۔
دوسری جانب ایران نے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی، ایرانی نائب وزیر خارجہ نے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا تھا کہ تہران کا امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر پر حملے سے کوئی تعلق نہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular