Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

شام کی وحدت وسالمیت کیلئے اتحاد ضروری ہے، سعودی ولی عہد

ریاض : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو شام میں نئی مزاحمتی تحریک کی فکر لاحق ہوگئی۔ محمد بن سلمان نے شام کے نام نہاد صدر احمد الشرع سے ٹیلی فون پر گفتگو میں شام میں حالیہ واقعات پر قابو پانے کے لیے اعلان کردہ انتظامات اور اقدامات کا خیرمقدم کیا۔ محمد بن سلمان نے کہا کہ شام کی وحدت وسالمیت اور قومی یکجہتی کے تحفظ کے لیے باہمی اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ سعودی ولی عہد نے شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے مملکت کے موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پربھی زوردیا کہ عالمی برادری شامی حکومت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اس کی حمایت اور کسی بھی بیرونی مداخلت کو روکنے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔
شامی صدر احمد الشرع نے شام کی حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ولی عہد کی جانب سے شام اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیے

Most Popular