Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

امریکا میں گن کلچر، ریاست کولوراڈو میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک مسلح شخص نے ریاست میں مختلف مقامات پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ اب تک پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ شام 5 بجے کے وقت پیش آیا جس میں حملہ آور نے چار مقامات پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے دوخواتین بھی ہلاک ہوئیں جب کہ حملہ آور نے ایک علاقے میں فائرنگ کرکے دوسرے علاقے کا رخ کیا اور وہاں بھی اندھا دھند فائرنگ کی، اس دوران پولیس اور حملہ آور میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس سے ایک پولیس افسر زخمی ہو گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular