
اسلام آباد : اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ قبلہ ایاز کی زیرقیادت علما کاوفد سری لنکن ہائی کمیشن پہنچ گیا اور سری لنکن شہری کے وحشیانہ قتل پراظہار افسوس کیا قبلہ ایاز نے کہاکہ سفارتخانے میں واقعے پر اظہار ہمدردی کیلئے آئے ہیں، سانحہ سیالکوٹ ایک المیہ ہے، بے رحمانہ انداز میں ایک انسان کو مارا گیا۔ شرپسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے،پروفیسر ساجدمیر نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے پر شرم محسوس کررہے ہیں، حامد سعید کاظمی نے کہا کہ پاکستان کے تمام حلقوں نے سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کی ہے یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور دردناک ہے، مفتی تقی عثمانی نے کہاکہ سری لنکن عوام کے دکھ میں برابر کےشریک ہیں واقعے میں ملوث لوگ بدترین سزا کے مستحق ہیں ،چاہتے ہیں اہلخانہ کو معاوضہ ادا کیا جائے ،علما نے سیالکوٹ واقعے کو وحشیانہ اقدام قرار دیا.


































