
نیویارک : اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں یو این مشن کی مزید ایک سال کیلئے توسیع کر دی۔ سلامتی کونسل میں افغانستان کے لیے یو این مشن کی توسیع کے لیے قرار داد 14 ووٹوں کے ساتھ منظور ہوئی۔ روس کا ووٹنگ سے گریز اس موقع پر روس نے سلامتی کونسل میں افغانستان کے لیے یو این مشن کی تجدید کے لیے ووٹنگ سے گریز کیا.


































