
نیویارک : اقوام متحدہ نے نمائش میں القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کو مسترد کر دیا۔ اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں جاری نمائش میں رکھی گئی اشیاء سے القدس کے دارالحکومت کے حوالے سے کسی بھی حوالے کو ہٹا دے۔ اسرائیلی وفد نے اقوام متحدہ سے اپنی پارلیمنٹ کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر نمائش کی اجازت مانگی تھی۔ اقوام متحدہ نے اسرائیلی حکومت سے کہا کہ وہ نمائش سے متعلق ایسی تمام اشیا کو ہٹادے جو بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہوں خاص طور پر القدس کو اسرائیلی دارلحکومت قرار دینے سے متعلق اشیا کو ہٹایا جائے۔


































