
جنیوا : اقوام متحدہ نے افغانستان کیلئے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے امدادی پیکج کی اپیل کر دی اقوام متحدہ کے افغانستان کے لئے ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گرفتھ نے کہا ہے کہ اس سال افغانستان کے لئے کم از کم 4ارب 40 کروڑ ڈالر درکار ہوں گے ، مارٹن گرفتھ نے خبردار کیا کہ افغانستان میں انسانی المیہ سر پہ منڈلا رہا ہے ، حالات خراب سے خراب تر ہو رہے ہیں ، امدادی رقم کی فوری ترسیل افغانستان میں انسانیت کو بچا سکتی ہے 4,4 ارب ڈالر میں سے62 کروڑ ڈالرز پانچ ممالک میں افغان مہاجرین پہ خرچ ہوں گے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی آدھی سے زائد آبادی بھوک اور10 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہو چکے ہیں امداد نا ملنے سے مہاجرین کی بڑی تعداد افغانستان اور پڑوسی ممالک کے لئے صورتحال تشویشناک بنا دے گی دنیا کو اپنے دروازے افغانستان کے لئے بند نہیں کرنے چاہئے دسمبر میں اقوام متحدہ کی افغانستان کے حوالے سے قرارداد انتہائی اہم ہے، قرارداد کے تحت یہ رقم صحت اور خوراک کے لئے اقوام متحدہ کے زیر نگرانی تقسیم ہو گی یہ تاثر غلط ہے کہ امدادی رقم طالبان حکومت کو دی جائے گی اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یہ رقوم اپنی نگرانی میں تقسیم کریں گے ۔


































