
جدہ : سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کیلئے نئے ضوابط جاری کردیئے جس کے مطابق عمرہ زائرین کو اب آن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ آن لائن عمرہ ویزا میڈیکل انشورنس ہولڈر کو دیا جائے گا۔ پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے جبکہ عمرہ اور زیارت کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔ اب مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز کے لیے اجازت ناموں کا حصول بھی ضروری نہیں۔


































