
ماسکو : روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے ایک بار پھر مغرب کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب نے یوکرین کے معاملے کو لے کر ان کے ملک کے خلاف ایک بھرپور جنگ کا اعلان کر دیا۔ روس کا فوجی آپریشن جاری ہے اور یہ آپریشن بنا کسی شک و شبہے کے اپنے مقاصد پورے کرے گا۔ ماسکو کے پاس ایسی کئی دستاویزات ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یوکرین حیاتیاتی اسلحہ تیار کر رہا تھا۔ روس کے خلاف پروپیگنڈے کی جنگ نے روس کے خلاف نفرت کو بڑھایا ہے۔ لاؤروف کے مطابق مغرب ہر روسی چیز سے نفرت کر رہے ہیں جن میں عوام اور کمپنیاں شامل ہیں۔لاؤروف نے الزام عائد کیا کہ مغربی ممالک روسی ویب سائٹوں کی بندش کے ذریعے حقیقت کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


































