Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

یوکرین کا روس پر بڑا حملہ، اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا

کیف: یوکرین نے روس کی فوجی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچوں پر طویل فاصلے تک مار کرنے کرنے والے میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس میں روس کی جنگی معاونت کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولادمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرینی افواج نے روس کے سراتوف کے علاقے میں دو اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنایا، جو کہ فرنٹ لائن سے 600 کلومیٹر سے زیادہ دور ہے۔ صدر کے مطابق نشانہ بنائی گئی اہم تنصیبات میں ساراتوف آئل ریفائنری اور اینگلز ملٹری ایئر بیس شامل ہیں۔
کالوگا کے علاقے میں یوکرین کی افواج نے لیوڈینوسکایا آئل ڈپو کے ایندھن ذخیرہ کرنے کی سہولت کو بھی نشانہ بنایا۔ مزید برآں حملے میں روس کے برائنسک علاقے میں ایک ایسی جگہ کو نشانہ بنایا گیا جو حملہ آور ڈرونز کو ذخیرہ کرنے، تیار کرنے اور لانچ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
زیلنسکی نے یوکرین کی دفاعی افواج کا ملک کی طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور درست نتائج فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
صدر نے کہا کہ ہم جنگ اور مالیاتی جارحیت کو ہوا دینے والی روسی تنصیبات کے خلاف اپنی طویل مدتی مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular