متحدہ عرب امارات کی حملے روکنے کیلئے یمن سے باضابطہ درخواست

  Click to listen highlighted text! صنعا: متحدہ عرب امارات نے حملے روکنے کیلئے یمن سے باضابطہ درخواست کردی۔ مقامی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اعلی سفارتکار نے یمنی حکومت سے رابطہ کیا اور یمنی فوج کے حملوں کو روکنے کی درخواست کی۔ سفارتکار نے یمنی حکام سے کہا ہے کہ حملے روکنے کے جواب میں امارات کی فوج مرحلہ وار یمن سے نکل جائے گی۔ یمنی حکام نے سفارتکار پر واضح کیا کہ صرف ایک شرط پر میزائل اور ڈرون حملے روکے جائیں گے کہ عرب امارات یمن کیخلاف جاری سعودی عرب کی جنگ سے مکمل اور فوری نکل جائے۔

صنعا: متحدہ عرب امارات نے حملے روکنے کیلئے یمن سے باضابطہ درخواست کردی۔ مقامی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اعلی سفارتکار نے یمنی حکومت سے رابطہ کیا اور یمنی فوج کے حملوں کو روکنے کی درخواست کی۔ سفارتکار نے یمنی حکام سے کہا ہے کہ حملے روکنے کے جواب میں امارات کی فوج مرحلہ وار یمن سے نکل جائے گی۔ یمنی حکام نے سفارتکار پر واضح کیا کہ صرف ایک شرط پر میزائل اور ڈرون حملے روکے جائیں گے کہ عرب امارات یمن کیخلاف جاری سعودی عرب کی جنگ سے مکمل اور فوری نکل جائے۔