
ابوظہبی: اماراتی صدر کے مشیر ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا ہے کہ ایران کو نہ مالی امداد دی، نہ کسی گروپ اور ملک کے ویزے منسوخ کیے۔ ابوظہبی سے جاری بیان میں ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا کہ ایران کو مالی سہولت دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں، متحدہ عرب امارات کے خلاف جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض افراد کے اماراتی ویزے منسوخ کرنے کی خبریں بھی غلط ہیں، افواہوں کے بجائے زمینی حقائق اور اقدامات اہم ہیں۔ ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا کہ بعض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ عرب امارات خطے کی صورتحال سے نمٹنے اور مستقبل کی تیاری پر توجہ دے رہا ہے۔ صدارتی مشیر نے کہا کہ افواہوں کا بہترین جواب زمینی حقائق، عملی اقدامات اور ٹھوس کامیابیوں سے دیا جائے گا۔


































