
تہران : متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز ایرانی ساحل کے قریب ڈوب گیا ، ایرانی بحریہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 30 افراد میں سے 29 کو بچالیا جبکہ ڈوبنے والے ایک سیلر کی تلاش آخری اطلاعات تک جاری رہی۔ عملے میں سوڈان، بھارت، پاکستان، یوگنڈا، تنزانیہ اور ایتھوپیا کے شہری شامل تھے۔ کارگو کمپنی کے مطابق خلیج میں خراب اور طوفانی موسم کے باعث کارگو جہاز کوحادثہ پیش آیا.


































