
ابوظہبی : سینکڑوں افغانوں نے متحدہ عرب امارات میں ایک انوکھا مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں آزادی دی جائے اور زندگی ایک بار پھر شروع کرنے کے لیے امریکہ بھیجا جائے۔ گذشتہ برس امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بعد ہزاروں افغانوں کو امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی طرف سے خلیجی عرب ریاست بھیجا گیا تھا۔ جب ملک چھوڑنے والے افغان دیگر ممالک میں آباد ہونے کا انتظار کر رہے تھے، اس وقت امریکا کے قریبی ساتھی متحدہ عرب امارات نے انہیں عارضی رہائش فراہم کی تھی۔تاہم چھ ماہ بعد بھی بہت سارے افغان متحدہ عرب امارات میں ہی ہیں، جہاں انہیں سخت حالات میں گزارا کرنا پڑ رہا ہے۔ مظاہرے میں مرد، خواتین اور بچوں کو واشنگٹن سے انہیں ان کے دوسرے گھر بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اسی طرح کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آئیں تھیں۔


































