Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

عراق پر ترکی کے حملے میں 3 افراد جاں بحق، ترکی کی فوجی جارحیت کا مناسب جواب دیں گے، عصائب اہل الحق

بغداد : عراق پر ترکی کے حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔ ترکی کے جنگی طیاروں نے شمالی عراق کے علاقے سنجار پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ ترکی نے صوبہ نینوا میں کردستان لیبر پارٹی کے دہشت گرد عناصر کا تعاقب کرنے کا بہانہ بناتے ہوئے حملہ کیا۔ حملے میں مخمور کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔ مخمور کیمپ میں ایزدی مہاجرین رہتے ہیں اور ترکی کا دعوی ہے کہ وہ اس علاقے میں کردستان لیبر پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے 20 مرتبہ مخمور کیمپ پر حملہ کیا۔
ترکی کی جارحیت پر عراق کی حشد الشعبی کے گروپ عصائب اہل الحق تحریک کے سیکریٹری جنرل قیس الخزالی کا کہنا ہے کہ مزاحمتی جنگجو اس عرب ملک پر ترکی کی تازہ فوجی جارحیت کا مناسب جواب دیں گے۔ قیس الخزالی نے ترکی کی جانب سے عراقی خودمختاری کی بار بار خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ انقرہ حکومت شہریوں کو نشانہ بنانے میں بہت آگے نکل چکی ہے۔ حکومت کی افسوسناک خاموشی کے درمیان، ترک قابض افواج کی طرف سے شمالی عراق میں فوجی اڈے قائم کرنے کے بعد، عراقی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے۔ صورتحال مزید خراب ہو گئی ہےاور اب عام شہریوں کو جھوٹے دعوؤں اور حیلوں بہانوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عراقی مزاحمتی جنگجو ترک افواج کو سخت سبق سکھائیں گے۔ ہم اپنے لوگوں کے خلاف جارحیت، پناہ گزین کیمپ پر بمباری اور بے گھر افراد کے مصائب میں اضافہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ترکی کے وحشیانہ اقدامات کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ اور وقت آنے پر اس سے نمٹا جائے گا۔ ہم انہیں عراقی سرزمین سے انخلاء پر مجبور کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular