
انقرہ : ترکیہ نے دوغلے پن کا ایک اور عملی مظاہرہ کرتے ہوئے سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی توثیق کردی۔ ترکیہ کی پارلیمان کے ارکان نے توثیق کے لیے بھاری اکثریت میں ووٹ دیے. منظوری کے حق میں 287 اور مخالفت میں 55 ووٹ پڑے ۔ سوئیڈن کی شمولیت کامعاملہ ڈیڑھ سال سے التوا کا شکار تھا. فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سوئیڈن اور فن لینڈ نے اپنی سیکیورٹی کے لیے نیٹو میں باقاعدہ شمولیت کے لیے درخواست دی تھی۔ نیٹو میں شمولیت کے لیےتمام رکن ممالک کی منظوری لازم ہوتی ہے۔ترکیہ نے دونوں کی شمولیت پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ ترکیہ کا مؤقف تھا کہ سوئیڈن اور فن لینڈ ان تنظیموں کے لیے پناہ گاہوں کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں ترکیہ دہشت گرد قرار دیتا ہے۔ طیب اردوان نے بارہا کہا کہ وہ سوئیڈن کو نیٹو کا رکن نہیں بننے دیں گے۔


































