Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ترکیہ: تعمیراتی کمپنیوں کے مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن، 113 کے وارنٹ، 20 گرفتار

انقرہ : ترکیہ میں زلزلے سے گرنے والی عمارتوں کی تعمیراتی کمپنیوں کے مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔ ہولناک زلزلے سے وسیع پیمانے پراموات کے بعد 170 وکلاء کے پینل نے تعمیراتی کمپنیوں کے خلاف مشترکہ شکایت درج کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ تعمیرات میں کنسٹرکشن کمپنیوں نے اسٹینڈرڈ بلڈنگ کوڈ نہیں اپنائے۔نائب صدر فوات اوکتے نے بتایاکہ اب تک 131 افراد کی شناخت کی گئی ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ہزاروں عمارتوں کے انہدام کے ذمہ دار ہیں اور ان میں سے 113 کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ جن میں سے 20 کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ وزیر ماحولیات مرات کروم نے کہا کہ خطے میں ایک لاکھ 70ہزار سے زائد عمارتوں کے ابتدائی جائزے کے مطابق 24,921 عمارتیں منہدم ہوئیں یا انہیں بہت زیادہ نقصان پہنچا۔ برسوں سے ماہرین خبردار کررہے تھے کہ ترکیہ میں بہت سی نئی عمارتیں بدعنوانی اور حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے غیر محفوظ ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular