
تہران : ایران نے کہا ہے کہ امریکا پر اعتماد سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتا اور جنگ کسی بھی مسئلے کا راہ حل نہیں ہے۔ حکومتی ترجمان علی بہادری جهرمی نے روس یوکرین جنگ کے حوالے سے ٹوئٹ میں میں حکومتی موقف پیش کیا۔ ادھر صدر سید ابراهیم رئیسی نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فونںپر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی یورپ تک نیٹو کا پھیلاؤ کشیدگی کا باعث ہے۔ وہ جنگ کو کسی بھی مسئلے کا حل نہیں سمجھتے۔

































