
واشنگٹن : امریکا کے جنگجو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مضحکہ خیز مطالبہ کردیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا صبر جواب دے رہا ہے۔ سپریم لیڈر آسان ہدف ہیں لیکن فی الحال انہیں قتل کرنے نہیں جارہے ہیں۔ تاہم، ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ میزائل شہریوں یا امریکی فوجیوں پر داغے جائیں، ہمارا صبر اب جواب دے رہا ہے۔
اس سے پہلے ایک اور پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ اب ہمیں ایران کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ ایران کے پاس اچھے فضائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی سازوسامان موجود تھا، اور وافر مقدار میں تھا، لیکن وہ امریکی ساختہ، تخلیق کردہ، اور تیار کردہ سامان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اچھے پرانے امریکا سے بہتر نہیں جنگی سامان تیار نہیں کر سکتا۔


































