
تل ابیب: صیہونی وزیر توانائی ایلی کوہن نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کا امریکی صدر کا منصوبہ موخر نہیں کیا وہ اب بھی برقرار ہے۔ صیہونی وزیر نے اسرائیلی پبلک براڈ کاسٹر کان سے گفتگو میں کہا کہ ٹرمپ کے تجویز کردہ رضاکارانہ ہجرت کے منصوبے پر عمل کیا جا رہا ہے۔ صیہونی وزیر نے نام لیے بغیر کہا کہ فلسطینیوں کی بیدخلی کے معاملے پر دو ممالک کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے۔ دونوں ممالک میں سے ایک اسلامی ملک ہے۔ کوہن نے کہا کہ میں آنے والے سالوں میں غزہ میں تعمیر نو کا سنجیدہ عمل نہیں دیکھ رہا ہوں۔ رضاکارانہ ہجرت کے آپشن کو فروغ دینا غزہ کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ایک حقیقت پسندانہ ضرورت بن گئی ہے.


































