Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ کو ایران کیخلاف لاحاصل جنگ میں پچھتانا پڑے گا، فارن پالیسی

واشنگٹن : امریکی جریدے فارن پالیسی نے لکھا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کیخلاف اپنی لاحاصل جنگ میں پچھتانا پڑے گا۔ جریدے نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ ٹرمپ نے ایران کیخلاف جنگ میں سیاسی، عسکری اور اقتصادی طور پر بہت بڑا سرمایہ خرچ کیا ہے لیکن ایران کے خطرات کم ہونے کے بجائے زیادہ پیچیدہ اور جارحانہ ہو گئے۔
جریدے کے مطابق ٹرمپ کو توقع تھی کہ عسکری طاقت کا مظاہرہ ایران کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرے گا لیکن ایران نے اپنی مزاحمت سے امریکا کی عسکری شان کو سوالیہ نشان بنا دیا ہے۔ ایران کے اسلامی نظام کی نوعیت ایسی ہے کہ اس کے ساتھ کوئی مثالی یا انقلابی معاہدہ ممکن نہیں۔ اسی لیے مختلف امریکی حکومتیں ہمیشہ محدود اور عملی نوعیت کے معاہدوں کی کوشش کرتی رہی ہیں۔ جریدے کے مطابق ٹرمپ اب ایسی صورتحال سے دوچار ہیں جہان وہ واضح فتح کا اعلان کر سکتے ہیں اور نہ ہی شکست کو تسلیم کیے بغیر جنگ سے باہر نکل سکتے ہیں۔ یہ جنگ اس کے لیے ایک اسٹریٹجک ڈراؤنا خواب بن چکی ہے۔ ان تمام آپشنز میں ایک حقیقت مشترک ہے کہ امریکا اپنی برتری کھو چکا ہے اور اب ایران کے میدان میں اس کے قواعد کے تحت کھیل رہا ہے۔ اسے یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی کہ ایران میں نظام کی تبدیلی فی الحال ممکن نہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular