
US President Donald Trump and Turkey’s President Recep Tayyip Erdogan (L) take part in a joint press conference in the East Room of the White House in Washington, DC on November 13, 2019. President Donald Trump greeted his Turkish counterpart Recep Tayyip Erdogan at the White House for a high-stakes meeting Wednesday that underlined his claim to be ignoring the impeachment drama unfolding simultaneously in Congress. (Photo by MANDEL NGAN / AFP) (Photo by MANDEL NGAN/AFP via Getty Images)
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں صدر بشار الاسد کو سازش کرکے ہٹانے پر طیب اردوان کی تعریفوں کے پل باندھ دئے۔ ٹرمپ نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے سامنے ترک صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اُردوان نے وہ کر دکھایا جو کوئی 2 ہزار سال میں نہ کرسکا۔ امریکی صدر نے بتایا کہ شام میں باغیوں کی کامیابی اور بشار الاسد کا دھڑن تختہ ہونے پر میں نے ترک صدر کو مبارک باد دی تھی۔ میں نے انہیں کہا کہ آپ نے شام پر قبضہ کر لیا چاہے وہ مختلف ناموں سے ہوا لیکن حقیقت یہی ہے۔ امریکی صدر نے ترک صدر کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ میرے صدر طیب اردوان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ مجھے وہ پسند ہیں اور وہ بھی مجھے پسند کرتے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو ترکیہ سے کوئی مسئلہ ہے تو میں اُسے حل کرا سکتا ہوں۔


































