
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج سے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ دنیا کے مختلف ممالک نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اُن کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے بحفاظت نکالنے میں مدد فراہم کرے۔ یہ وہ ممالک ہیں جن کا مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی طرح کی مداخل سے طاقت کے ذریعے نمٹا جائے گا۔


































