Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

فلوٹیلا میں شامل فرانسیسی رضاکاروں پر تشدد، فرانس میں اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ

پیرس: فرانسیسی عدلیہ نے صمود فلوٹیلا میں شامل فرانسیسی رضاکاروں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور تشدد پر جنگی جرائم کا مقدمہ شروع کردیا۔ فرانسیسی قومی انسداد دہشت گردی پراسیکیوٹرز کے دفتر کے مطابق یہ تحقیقات وزارت خارجہ کی جانب سے ریفرل کے بعد شروع کی گئی ہیں، جس میں اسرائیلی حکام پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ ماہ غزہ جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کے رضاکاروں کے ساتھ دوران حراست تشدد اور غیر انسانی سلوک کیا۔ رضاکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں حراست کے دوران سخت اور ذلت آمیز صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ کچھ افراد نے جسمانی اور جنسی ہراسانی کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ رضاکاروں کے وکلاء نے کہا ہے کہ وہ عصمت دری، تشدد اور تذلیل کے الزامات پر اپنے مؤکلوں کی جانب سے علیحدہ شکایت درج کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بعض رضاکاروں نے حکام سے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ حکام غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کی کارروائیوں کی حمایت کرتی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular