
صنعا: یمن میں ہزاروں افراد نے اسرائیل کے ہاتھوں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ دارالحکومت صنعا میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ مظاہرین نے کہا کہ حماس کے رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے۔ اسرائیل کو جنگ بندی سے کوئی دلچسپی نہیں۔ اسرائیل پورے مشرق وسطیٰ میں جنگ پھیلانا چاہتا ہے۔


































