
تل ابیب : نو منتخب صیہونی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے۔ اسرائیلی شہریوں کی بڑی تعداد دارالحکومت تل ابیب میں جمع ہوئی اور حکومت کیخلاف نعرے لگائے۔مشعل اٹھائے شہریوں نے ریلی نکالی۔ مظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھے جس پر جمہوریت خطرے میں ہے اور ہم سب فاشزم اور نسل پرستی کیخلاف ایک ہیں کے نعرے درج تھے۔ مظاہرے کی قیادت بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اور اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے فلسطینی اراکین نے کی۔ انہوں نے وزیر انصاف یاریو لیون کو تنقید کا نشانہ بنایا، جنہوں نےعدالتی نظام میں اصلاحات کے پروگرام کا انکشاف کیا ہے جس کا مقصد سپریم کورٹ کو کمزور کرنا ہے۔


































