
ریاض : سعودی حکام نے رواں برس 10 لاکھ مقامی اور غیر ملکی عازمین کو حج کی اجازت دے دی۔اس سال 65 سال سے کم عمر افراد حج کر سکیں گے۔ تمام عازمین کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا کا نیگٹیو پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔ عازمین کے پاس سعودی وزارت صحت سے منظور شدہ ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے۔ وزارت نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے تحت عازمین کی بڑی تعداد کو حج کی اجازت دینےکی کوشش کی گئی ہے۔عازمین کی تعداد میں اضافہ ممالک کیلئے مختص کوٹے کے مطابق ہوگا جبکہ اس کے ساتھ کورونا سے بچاؤ کی تدابیر کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 58 ہزار 745 افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔ کورونا کی وبا سے قبل اکثر حجاج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر جاتی تھی۔


































