Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

حرمین شریفین کی حرمت اور سعودی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی سمت کیے گئے حملے اور سعودی عرب پر حوثیوں کی مسلسل جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
دفترِ خارجہ میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان سجاد حیدر خان نے کہا کہ مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش ایک گھناؤنا اور انتہائی تشویشناک اقدام ہے، جس سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کی خودمختاری، امن اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنے برادر ملک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، پاکستان سعودی عرب کے شہری علاقوں اور تنصیبات پر حوثی کے حملوں کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا انتہائی سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے، خطے میں پائیدار امن اور تنازعات کے حل کے لیے پاکستان ہمیشہ سفارت کاری اور پرامن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے مکہ پر حملے کو ناکام بنانے کے لیے سعودی مسلح افواج کی بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی فورسز نے صورتحال کو کامیابی سے قابو میں رکھا اور اہم تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنایا۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن، استحکام اور تنازعات کے دیرپا حل کے لیے سفارت کاری، بامعنی مذاکرات اور سیاسی ذرائع ہی واحد مؤثر راستہ ہیں، اور پاکستان ہمیشہ پرامن حل اور تعمیری مکالمے کی حمایت کرتا رہے گا۔ سجاد حیدر خان نے بتایا کہ بھارتی بحری جہاز نے 15 ستمبر 2026 کو پاکستانی خصوصی اقتصادی زون میں پاک بحریہ کے جہاز کے قریب جارحانہ انداز میں نقل و حرکت کی، بھارت نے بین الاقوامی قانون اور دوطرفہ معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کی ، اس واقعہ پر بھارت کے ناظم الامور کو گزشتہ رات دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular