Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

دہشتگردی اور نفرت انگیز تقاریر کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے ، اجلاس میں حالیہ پشاور واقعے اور افغانستان کی صورتحال پر بات ہوئی، جب کہ اجلاس میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں عدم شرکت کے معاملے پر ممکنہ ردعمل بھی زیر بحث آیا۔ اجلاس کے حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نے قومی ایکشن پلان کے نفاذ کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی مسائل کے حل کے لیے صوبائی حکومتوں سے تعاون درکار ہے۔
ایپکس کمیٹی کی جانب سے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی گئی، اور ایپکس کمیٹی نے نیکٹا کے کردار کو مضبوط بنانے اور انسداد دہشت گردی کے محکموں کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے جدید فرانزک لیبز قائم کرکے موثر تحقیقات کے لیے مزید وسائل مختص کریں۔ کمیٹی نے عدالتوں میں دہشتگردی کے مقدمات کو حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور نفرت انگیز تقاریر کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانے اور قومی ایکشن پلان کا مکمل اور بھرپور نفاذ ضروری ہے، بدامنی پھیلانے والے عناصر کو شکست دینے کے لیے پوری قوم متحد ہے، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular